دیسی Presentation Skills

0 comments
میں لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والا ایک غریب سا آدمی ہوں اس لیے اکثر دلچسپ تجربات کا سامنا ہوتا ہے۔پچھلے دنوں ایک کام سے سرگودھا جانا پڑا۔شیخوپورہ سے سرگودھا ایک ہی بس سروس  ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ اہم مقامات کو ہوتے ہوئے گزرتی ہے۔اس کا نام "بندیال"ہے۔اب میں جیسے ہی بس میں بیٹھا ایک قدرے سیاہ  رنگ ،درمیانے قد  کا آدمی بس میں داخل ہوا اور اونچی آ واز میں سب بہنوں،بھائیوں،بزرگوں اور چاچاؤں کو نہایت ادب و احترام کے ساتھ مکمل سلام مکمل تجوید کے ساتھ پیش کیا اور گویا ہوئے
"میرنام فلاں بن فلاں ہے۔مزدور آ دمی ہوں۔دوران مزدوری اپنی بازو تڑوا بیٹھا ہوں۔"

 اس دوران جناب نے اپنا مشکوک سا بازو سامنے کر دیا جس پر شاید کسی چھوٹے بچے کی آلودہ قمیض کو باندھا رکھا تھا۔
"دو عدد بچے ہیں،ایک عدد بیوی ہے۔ذریعہ معاش ختم ہو گیا ہے۔میرا ریہائشی تعلق فیصل آ باد کی مسیحی کالونی ہے ہے میں نے کلمہ پڑھ کر دین اسلام میں شمولیت اختیار کی جس کے باعث مجھے کالونی سے نکال دیا گیا اور اب میں گزشتہ 3 ماہ
سے شیخوپورہ میں کرائے کے مکان میں مقیم ہوں۔"
اسی سال جولائی میں بھی اس آدمی نے یہی کہانی سنائی تھی۔تب بھی اس کے بقول اسے 3 ماہ ہی ہوئے تھے۔لیکن آج پھر دسمبر میں جب تقریر سننے کو ملی تو پھر بھی جناب کے 3 ماہ ہی تھے۔

پھر جناب نے بلند آواز کے ساتھ کلمہ طیبہ پڑھا اور تین چار موٹی موٹی قسم کی قسمیں اُٹھائیں۔پھر کیا تھا جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پوری دنیا میں برصغیر کے لوگ مذہبی طور پر سب سے زیادہ جزباتیت کا شکار ہیں،اور یہ کوئی بری بات بھی نہیں ہے۔جناب نے مسلمانوں کی ردُکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا تھا۔چند دیہاتی خاوتین تو شدت جزبات میں آ کر نہایت غمگین سی صورت کے ساتھ اس کی جانب دیکھ رہیں تھی۔اس وقت وہ صاحب تقریباً پوری بس کی ہمدردیاں سمیٹنے میں کامیاب ہو چکے تھے۔اس کے بعد وہ مسافروں سے پیسے بٹور کر غائب ہو گئے۔
 لیکن میں سوچ میں پڑ گیا کہ ہم خاک Presentation Skillsپڑھ رہے ہیں۔اصل Skill تو یہ ہے، یعنی ایک چیز حقیقیت میں موجود بھی نہیں لیکن پھر بھی اس  عام سے آدمی نے کس طرح انسانی نفسیات کو سمجھتے ہوئے اپنی روزی کا سامان کیا ہوا  ہے،یعنی کہ سب سے پہلے وہ سلام کر کے آپنے آپ کو متعارف کرواتا ہے۔اس کے بعد تمہید کے ذریعے اپنے آپ کو مسافروں کے لیے قابل قبول بنا لیتا ہے اور پھر اپنا آخری حملہ کرتا ہے جسے ہم عرف عام میں Emotional Blackmailingکے ذریعے مسافروں کو اپنی جیب سے پیسے نکالنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
اب اپنی سکلزبہتر بنانے کے لیے
 اس بھائی سے ہی کچھ سیکھنا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر
------------------
ملک انس اعوان
-----------------

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔