ایک ان پڑھ کا واقعہ

0 comments

کچھ کاغذات  تصدیق کروانے کا مرحلہ درپیش تھا۔ایک دوست احمد جاوید بھائی کے گھر گیا اور کاغذات ان کے حوالے کر دیےاور بیٹھک میں جا بیٹھا جہاں ایک مہمان پہلے سے ہی موجود تھے۔احمد بھائی نے تعارف کروایا کہ یہ اسکے چچا جان ہیں جو بیرون ملک ذریعہ معاش کے سلسلے میں مقیم ہیں اور آج کل پاکستان میں آئے ہوئے ہیں ۔احمد بھائی نے مسکراتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ محترم کی کچھ ہی دن پہلےہی  شادی خانہ آبادی کی تقریب ہوئی ہے۔
بات سے بات چلی تو انہوں نے نہایت ہی خوبصورت واقعہ سنایا جو واقعی دلچسپ تھا۔کہنے لگے کہ ہمارے ساتھ ایک ان پڑھ آدمی کام کرتا ہے وہ زندگی کو بہت ہی خوبصورت اور جامع انداز میں تقسیم کرتا ہے۔۔
وہ کہتا ہے کہ انسان کی اصل زندگی 20 سال کی ہوتی ۔۔اور باقی کی زندگی اس نے مختلف جانوروں سے لی ہوئی ہے۔
اوسطً ایک انسان 60 سال کی زندگی گزارتا ہے جس میں 20 سال اسکے اپنے جسے وہ اپنی موج اور مستی میں بغیر کسی فکر کے گزارتا ہے۔
20 سال ایک بیل کی زندگی جس میں دن رات مسلسل محنت اور کوشش کرتا ہے اور ایک بیل کی طرح معاش میں ہی مشغول رہتا۔
10 سال ایک گدھے کی جس میں اس پر بچوں کی شادیوں وغیرہ کا بوجھ ہوتا ہے اور وہ اپنی ہمت کے مطابق کام کرتا ہے۔
اور آخری 10 سال ایک کتے کی زندگی کہ بے بس اور لاچار ہو کر کسی کونے میں جا لگتا ہے۔اور ایسا وقت آتا ہے کہ اس کی بہو اور بیٹا جب بات کر رہے ہوتے ہیں تو درمیان میں اگر اس کی کھانسی کی آواز آئے تو بہو یہ کہہ کر نظر انداز کر دیتی ہے کہ "سرتاج آپ بات جاری رکھیں یہ تو سارا دن بھونکتا رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔


تحریر 
ملک انس اعوان

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔