ہماری ذاتی کوشش ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ من میں آئی لہر کے ہوتے سمے "چائے" کی تمام تر فیوض و برکات نیز جملہ خصوصیات سے سناشائی حاصل کر سکیں. بذبان اصحاب معلوم ہوا ہے کہ چائے نوشی کے سبب رنگت میں سیاہی اتر آتی ہے..... دیکھیے بات تو یہ ہے کہ اگر آپ بحیثیت پنجابی رنگت کے حوالے سے پریشان ہیں تو بھلے پریشان رہیے کیونکہ manufacturing fault کو تو کسی صورت بھی درست نہیں کیا سکتا ہے.😂 اس سلسلے میں رنگت سے زیادہ اعمال کی فکر زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ چہرے پہ عین فطری "نور" اعمال صالح سے مشروط ہے. اللہ کا شکر ادا کیجیئے اور شکرانے کی چائے پیجیے. بندہ عاجز ناچیز خاکسار عدنی پست نمانا کو دعاؤں میں یاد رکھئے.
آداب عرض ہے.... والسلام
ملک انس اعوان