خدائے لم یزل
تیری ہی قدرت میں تو سب کچھ ہے
سمندر ہر طرف سے ہر زمیں پر بے کنارہ ہے
خدائے باری تعالی
یہ تیری رحمتوں کا استعارہ ہے
نظم ، تحریر، نثر شاعری میں کیا چھپایا ہے
یہ استعارے، معنی کے جو لبادے ہیں
اور ان کے درمیاں کیا ہے
سبھی کچھ جانتا تُو ہے
یہ ممکن ہے؟
مقام شرمندگی پہ کھڑا تیرا کوئی بندہ؟
پیاسا رحمت باری کی بوندوں کو ترس جائے؟ ؟؟
ملک انس اعوان
14 - 4 -2018