قدامت پسند لوگوں کی قدامت پسندی اگر اصولی ہو تو اس سے اختلاف کرنا صحیح نہیں لگتا۔ عمومیً ہمارے ہاں دو قسم کی قدامت پسندی پائی جاتی ہے،ایک وہ جو مصلحت سے قطع نظر صرف خواہشات اور ضد پر مبنی ہو اور دوسری وہ جو اصولی ،جدید اور قابل ترمیم ہو۔آپ شاید "جدید قدامت پسندی" کے لفظ کو دیکھ کر پریشان ہو جائیں لیکن یہی وہ قدامت پسندی ہے جس کی ہمیں فلحلال ضرورت ہے،ایسی قدامت پسندی کہ جس میں آپ کسی بھی چیز کے حوالے سے قدامت پسندی کی حد قائم کر دیجئے۔اور جیسے یہ آپ اس حد سے زیادہ ہو جائیں تو جدیدیت میں داخل ہو جائیں ،دونوں کے اندر توازن قائم رکھنا ہی اصل کمال ہے۔ایک چیز جو ہمیشہ سے محسوس کی جاتی رہی ہے وہ یہ ہے کہ انسان جب کسی بھی ماحول سے مانوس ہو جائے تو اس کےدل کے کسی گوشے اس ماحول کے اہم نکات حسین یادوں کی صورت میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔دوسری جانب ان یادوں کا حسن تب تک قائم رہتا ہے جب تلک آپ اس مزکورہ ماحول سے دور رہتے ہیں،اس طرح قدامت پسندی کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ اچھے خاصے "سٹیٹس کو" حضرات بھی ایک دیسی ماحول کے ہوٹل میں کھانا کھانے کو پسند کرتے ہیں۔ہم بے شک چاہے کتنے ہی جدید ہو جائیں اور قدامت پسندی سے نفرت قائم رکھیں پھر بھی ہمارا ایک تعلق ماضی سے قائم رہتا ہے۔
دراصل قدامت پسندی سے نفرت کرنا بھی "قدامت پسندی" کی ہی ایک قسم ہے۔فی زمانہ جتنے بھی لوگ اس دنیا میں جدید کہلائے انہوں نے قدامت پسندی سے بے زاری برتی ہے۔اور قریباً تمام ہی کے اندر یہ رویہ موجود رہا ہے۔چناچہ ماضی میں "جدید" لوگوں کا عمومی رویہ بھی "قدامت پسندی" کا ایک گوشہ ہے جسے "جدید" لوگ فی زمانہ اپنائے چلے جاتے ہیں۔
پھر چاہے وہ حُسن مجسم ہو، گیسوئے برہم ہو،پھول ہو شبنم ہو یا جلوہ جانانہ سب کا تعلق ماضی کے ساتھ ہوتا ہے۔میرا اگلا فقرہ تحریر کرنے تک یہ بھی ماضی کا حصہ بن چکا ہو گا۔
یعنی ہم سب لوگ قدامت پسند ہیں۔۔۔۔

تحریر
Twitter:AnasInqilabi

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔