مدرسے میں کھیر پکی ہوئی تھی، کھیر والے برتن کے عین درمیان میں دیسی گھی ڈالا گیا تھا ، برتن کے اردگرد پانچ طلبا بیٹھ گئے، جن میں سے 4 پنجابی اور ایک پٹھان بھائی تھے.
پہلے پنجابی نے کھیر کے اندر گھی سے لے کر اپنی جانب کھیر میں انگلی سے رستہ بناتے ہوئے کہا کہ جنت میں ایک نہر دودھ کی ہوگی.
دوسرے نے، تیسرے نے چوتھے نے بھی جنت کی دیگر نہروں کا نقشہ کھینچ دیا اور گھی کو اپنی اپنی جانب سمیٹنے کی پوری کوشش کی
دوسری جانب پٹھان بھائی یہ سب کچھ دیکھتے رہے اور پریشان ہو گئے کہ جنت کی چار نہریں تو پوری ہو گئیں اب کیا کیا جائے.
اگلے ہی لمحے پٹھان طالب علم نے ہاتھ کھیر میں ڈالا اور سارا گھی پورے برتن میں یہ کہتے ہوئے پھیلا دیا کہ
"ماڑا جنت ونت کا معاملہ بعد میں دیکھیں گے، اس سے پہلے تو قیامت آئے گا ".
لائیو حلال انٹرٹینمنٹ
بمقام :
جامعہ السلطان فی تحصیل علوم القرآن اٹک
ملک انس اعوان










0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔