ہماری گلی میں چند گھروں نے مل کر ایک صاحب
کو بطور چوکی دار ملازمت پر رکھا ہوا ہے۔کچھ عرصہ پہلے ایک صاحب نے اسی گلی میں پلاٹ خریدا اور مکان کی تعمیر
شروع کر دی۔چوکی دار اُن صاحب کے پاس گیا اور اپنی ماہانہ فیس مانگی،ان صاحب نے
جلی کٹی سُنا کر چوکی دار کو بھگا دیا۔
کچھ دنوں بعد اُسی زیر تعمیر مکان میں سے
لوہے کا سامان چوری ہو گیا جس میں 6فٹ لمبائی کے حامل فریم بھی شامل تھے۔اگلے
روز وہ صاحب انتہائی غصے میں چوکی دار کے پاس آئے اور پوچھا کہ تمہاری آنکھوں کے
سامنے کوئی 6 فٹ اونچائی کے فریم لے گیا اور تمہیں پتہ بھی نہیں؟۔چوکی دار نے
مختصر جواب دیا کہ میں صرف ان مکانات کا ذمہ دار ہوں جو مجھے ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں۔۔
وہ دن اور آج کا دن وہی صاحب ہر مہینے بروقت فیس ادا کرتے ہیں بلکہ
اور لوگوں کے لیے عبرت کا باعث ہیں۔یاد رہے کہ پوری گلی
میں
مکانات کی کُل تعداد کم و بیش13ہے۔











0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔