ہمارے ہاں عمومی رو یہ یہ ہے کے سیاست دانوں کو کرپٹ اور برا بھلا کہہ کر اپنا فرض ادا سمجھ
لیا جاتا ہے۔لیکن زرا سوچیے اس کرپشن کو روکنے کے لیے اب تک ہم نے کیا کیا ہے؟
اپنی ذاتی حیثیت میں ہم نے ایسا کونسا قدم اُٹھایا ہے جس سے ملک میں جاری کرپشن
میں کمی واقع ہوئی؟
یقینً ہم نے خود ابھی تک کچھ نہیں کیا
ہوگا۔جب ہماری ایک انگلی دوسرے کی طرف اُٹھی ہوتی ہے تو ہماری اپنی 4 انگلیاں
ہماری طرف اشارہ کر رہی ہوتیں ہیں۔ہم خود جس معاشرے کا حصہ ہیں وہاں جگہ جگہ ہم
بذات خود کرپشن کے مرتکب ہو رہے ہیں۔مثلاً
وسائل کے استعمال میں کرپشن،اختیارات میں کرپشن،معاملات میں کرپشن اور ایسی
چھوٹی چھوٹی کئی اقسام کی کرپشن جو
ہم کرتے تو ہیں لیکن اِنکا
احساس نہیں ہوتا۔
تو چلیں آج سے اپنے اندر احساس پیدا
کریں کہ کرپشن چاہے وہ کسی بھی قسم کی ہو اُسے ختم کرنے کے لئےاپنی ذات سے شروع کریں۔ خود ہی
سے عہد کریں کہ اب قانون شکنی نہ کر کے،
وسائل کا درست استعمال کر کے، اپنے اختیارات کا درست اور صحیح استعمال کر کے کرپشن
فری پاکستان کی بنیاد رکھیں۔اُس پاکستان کی جس کو آج ہمارے اس عزم کی اشد ضرورت ہے۔
کسی بھی خواب کی تکمیل کی ابتداء ایک چھوٹا
سا قدم ہوتا ہے۔اور وہ پہلا قدم ہم CBSکے زیر سایہ اُٹھا چکے ہیں۔یہ وہ فرض ہے جو
ہم نے محسوس کیا اور اپنے نزدیک اسے مقدم جانا اور کراداء کر ڈالا۔
ہم روز کتنے ہی کام اپنے کے لیے کرتے ہیں،
کچھ تو حق اس ملک کا بھی بنتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔











0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔