آج کل ہمارے ملک میں انقلاب کا سیزن چل رہا ہے اور میڈیا اس حوالے سے کافی سر گرم نظر آ رہا ہے ۔آجکل اکثر ٹی وی پر فضائی مناظر دکھائے جاتے ہیں جو کہ کا فی فائدہ مند رہتا ہے۔اس مقصد کے لیے جس آلے کو استعمال کیا جاتا ہے اُس کو قواڈکوپٹر کہا جاتا ہے۔اسے کے لیے یو-اے-وی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔یعنی بغیر پائیلٹ کے طیارہ۔دنیا کا پہلا قواڈ کوپٹر 1907 میں ایک فرانسیسی سائینس دان نے بنایا جو کہ صرف چند فیٹ فضا میں بلند ہوا اس کے بعد کوششوں کا سلسلہ چل نکلا۔یہ پروگرام سالہا سال خفیہ ایجنسیوں نے چھپائے رکھا اورایسے ماڈل بھی تیار کیے جو اپنے ساتھ 30 کیلیبر کی بندوق اور میزائیل کے کر بھی اُڑ سکتے ہیں۔
تکنیکی طور پر یہ 4 پنکھوں والا طیارہ 1 پنکھے والے ہیلی کوپٹر سے آسان ہے کیو ںکہ اس میں ایک ہی ایکسل پر دوسرے نچلے پنکھے کو مخالف سمت میں گھمانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔اور 4 پنکھوں کی موجودگی سے پرواز متوازن ہو جاتی ہے۔آمنے سامنے والے دونوں پنکھے ایک ہی سمت میں گھومتے ہیں اور دوسرے 2 پنکھے بھی اُلٹی سمت میں پہلے والے دونوں پنکھوں کے مخالف گھومتے ہیں۔
مارکیٹ میں برینڈڈ قواڈ کوپٹر جس کے ساتھ ایک عدد (ایچ-ڈی) کیمرہ بھی نصب ہوتا ہے پاکستانی روپوں میں کم از کم قیمت 1 لاکھ50 ہزار کے قریب ہے۔
چارجنگ کا وقت 1 گھنٹہ جبکہ اُڑان کا دورانیہ صرف 15 منٹ ہے۔پیکنگ میں ایک عدد رموٹ کنررولر،اضافی بیٹری،غیر اسمبل شدہ کچھ حصے اور ایک عدد بہترین کیمرہ ہوتا ہے۔کیمرہ وائیرلیس ٹیکنالوجی کے باعث آپکے کمپیوٹر سے بھی منسلک
ہو جاتا ہے۔جس کے ذریعے آپ دوران پرواز ائیریل ویو سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ایک جدیدی ترین غیر عسکری قواڈ کوپٹر کی تصویر دی گئی ہے۔
اس ٹیکنالوجی سے سائینس اور تحقیق کے میدان میں سر گرم افراد کو بہت مدد ملی ہے-پاکستان کی نجی یونیورسٹیز میں بھی طالب علم اس کے کامیاب تجربے کر چکے ہیں
ملک انس اعوان
تکنیکی طور پر یہ 4 پنکھوں والا طیارہ 1 پنکھے والے ہیلی کوپٹر سے آسان ہے کیو ںکہ اس میں ایک ہی ایکسل پر دوسرے نچلے پنکھے کو مخالف سمت میں گھمانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔اور 4 پنکھوں کی موجودگی سے پرواز متوازن ہو جاتی ہے۔آمنے سامنے والے دونوں پنکھے ایک ہی سمت میں گھومتے ہیں اور دوسرے 2 پنکھے بھی اُلٹی سمت میں پہلے والے دونوں پنکھوں کے مخالف گھومتے ہیں۔

چارجنگ کا وقت 1 گھنٹہ جبکہ اُڑان کا دورانیہ صرف 15 منٹ ہے۔پیکنگ میں ایک عدد رموٹ کنررولر،اضافی بیٹری،غیر اسمبل شدہ کچھ حصے اور ایک عدد بہترین کیمرہ ہوتا ہے۔کیمرہ وائیرلیس ٹیکنالوجی کے باعث آپکے کمپیوٹر سے بھی منسلک
ہو جاتا ہے۔جس کے ذریعے آپ دوران پرواز ائیریل ویو سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ایک جدیدی ترین غیر عسکری قواڈ کوپٹر کی تصویر دی گئی ہے۔اس ٹیکنالوجی سے سائینس اور تحقیق کے میدان میں سر گرم افراد کو بہت مدد ملی ہے-پاکستان کی نجی یونیورسٹیز میں بھی طالب علم اس کے کامیاب تجربے کر چکے ہیں
ملک انس اعوان

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔