رمزی آبلہ

0 comments

 جس طرح پاکستان میں کچھ خواتین پورے خاندان کی نانیاں ہوتی ہیں ۔ ایسے ہی ہماری بھی ترکیہ میں ایک نانی ہیں انکا نام ہے رمزی آبلہ ۔ استنبول کے قریبی صوبے میں رہائش ہے ، بہترین سا دیہاتی انداز کا نظام ہے ، دودھ دہی سے لے کر سبزی تک ہر شئے گھر کی ہوتی ہے، پورا گاؤں انکو جانتا ہے اور انکی سفارش پہ آپ گاؤں میں کوئی بھی آسائش حاصل کر سکتے ہیں ۔ بلکہ وہ چھین کر بھی دلوا سکتی ہیں ۔

فصل تیار ہو تو یہاں فندک یعنی hazelnut کے باغات سے اول دودھیا قسم کے یہ خشک میوے ضرور ہمارے ہاں بھجواتی ہیں ۔ باتوں باتوں میں بیگم نے انہیں بتایا کہ ہمیں بھنڈی بہت پسند ہے تو نانی نے پیغام بھیجا کہ اگلےکچھ دنوں میں چکر لگاؤ ہماری بھنڈی بھی تیار ہے ۔
خیر ہمیں سسر مرحوم کے ساتھ کسی اور جگہ جانا تھا رستے میں ہم انکے ہاں ٹھہر گئے ۔ خیر بھوک زوروں پہ تھی ۔۔۔ رمزی آبلہ نے کھانا میز پہ رکھا تو کیا دیکھتے ہیں کہ بھنڈی کا شوربہ (عرف عام میں چوربہ )ہمارے سامنے ہے ۔
نزاکت لے کے آنکھوں میں وہ انکا دیکھنا توبہ
‏الہی ہم انہیں دیکھیں یا ان کا دیکھنا دیکھیں
چھوٹی چھوٹی بھنڈیاں اور وہ بھی ڈنڈیوں کے ساتھ (یہاں اچھی سمجھی جانے والی بھنڈی چھوٹی ہوتی ہیں اور ڈنڈی سمیت پکائی جاتی ہے )، اللہ کا نام لیا اور کھانا شروع کیا ، رمزی قبلہ کا خلوص شامل تھا کہ ذائقہ اچھا لگا ۔دیسی بھنڈی تو شاید اب ہمارے ہاکستان میں شاید خال خال ہی نظر آتی ہے ۔ البتہ بھنڈی کا وہ تصورجو ہمارے ذہن میں تھا ۔۔۔ نہیں رہا ۔۔۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہاں کونیا کے قریب بھنڈی کا چوربہ اچھی خاصی مشہور غذا ہے ۔ اللہ کی قدرت 🙂
دل کرتا ہے کہ کسی سندھی کے ہاتھ کی بنی ہوئی کرکری کراری بھنڈیاں انہیں کھلاؤں تو چس آ جائے 🙃

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔