جدوجہد آزدی کشمیر کے ضمن میں پاکستان کے اند بیٹھ کر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بحیثیت پاکستانی جہاد کشمیر کی بذور شمشیر جدو جہد پانی میں "مدھانی" چلانےسے زیادہ کچھ نہیں ہے ۔ کیونکہ ریاست اس سلسے میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے۔ اس لیے چاہے جتنی بھی مدھانی چلا لیں یہاں سے مکھن نکلنے والا نہیں ہے ، ہو سکتا ہے آپکو میری بات سے خلاف ہو یا آپ اسے جہاد سے بھاگنے کا ایک پہلو مان رہے ہوں تو ٹھیک ہے یہ آپکی جزباتی وابستکی کا اثر ہے لیکن زرا ٹھنڈے دماغ سے سوچیے کہ اگر یہ معاملہ کم ازکم (دوبارہ "کم از کم" پڑھیے) فاٹا ریجن و دیگر سے بھی اہم ہوتا تو اس کے لیے اب تک ریاست کی جانب سے بیانات کے ہوائی فائر سےہٹ کرکوئی بڑا نہ صحیح ،کوئی چھوٹا سا بھی فوجی آپریشن ترتیب دیا گیا ہو تو بتائیے۔الٹا صورتحال یہ ہے ایک مخصوص طبقے کو چھوڑ کو جہاد کشمیر کے بہت سے متحرک لوگ آج بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے اپنے "ثواب" کا حساب کتاب دے رہے ہیں ۔ان لوگوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو خالصتاً ریاست کے لیے ہی ماضی میں اپنا تن من دھن پیش کر چکے ہیں ۔
جبکہ بدلے میں انہی کی محنت کی بدولت پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ سے لے کر دیگر عالمی فورمز پہ کشمیر کاز کا اپنے ریاستی مفاد کے لیے بے دریغ استعمال کیا گیا ہے ، حلانکہ جہاں ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہوتی دکھائی دیتی ہو وہاں ہم دنیا کے سامنے کشمیر کاز کی پرانی فائل اٹھا کر دنیا کو پڑھ کر سنانا شروع کر دیتے ہیں ۔
لیکن اگر کسی نے اپنا خون ، جان ، مال ، جوانی اس مشن میں صرف کیا ہے تو وہ ہم جیسے ہزاروں بلکہ لاکھوں سے افضل ہے ،اور وہ اللہ سے اپنی قربانی اور خلوص کا صلہ ضرور پائے گا۔
دوسری جانب کرنے کا اصل کام یہی ہے کہ عام عوام میں اس سے متعلق شعور بیدار کیا جائے اور کشمیر کے مسئلے کو دلوں زہنوں اور کتابوں میں تا پائیدار حل زندہ رکھا جائے ، کیونکہ یہ ہمارے ایمان کا تقاضا بھی ہے اور ریاست کی ضرورت بھی۔۔۔!
(ایک مسلمان بن کر لکھا ہے ، پاکستانی بن کر نہیں )
ملک انس اعوان











0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔