اقامت خانہ برائے طلبا، عالمی اسلامی مدرسہ اسلام آباد
17 اگست 2018
17 اگست 2018
محترم عادل فیاض بھائی
السلام علیکم! امید ہے کہ آپ صحت و ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے . اور تحریک اسلامی کی سماجی میڈیا پہ جدو جہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہوں گے. آپکا برقی خط فیس بک میسنجر پہ موصول ہوا جس میں آئی فون توڑنے کے حوالے سے مشورہ دیا گیا تھا.آپ کے ترک النسل ہونے کا گمان اپنی جگہ، عالمی بین الاقوامی حالات اپنی جگہ مگر مجھے آپ کی اس بات پہ شدید حیرت ہوئی کیا آپ جانتے نہیں کہ گزشتہ 2 سال سے ایک مقامی کمپنی کا تیار کردہ "کیو موبائل ایل ٹی سیون ہنڈرڈ پرو شریف" ہمارے زیر استعمال ہے. چنانچہ اس کو توڑنے کا نہ تو امریکہ کو نقصان ہوگا اور نہ ترکی کو فائدہ البتہ ایک غریب اور معقول شخص اپنے دکھ درد کے ساتھی سے محروم ہو جائے گا.
علاوہ ازیں آپ کی خیریت مطلوب ہے، جلدی خط لکھ کر آگاہ کیجیئے گا. شادی آپ نے کی نہیں وگرنہ لگتے خط بھابھی کو سلام بھیج دیتے اور بچوں کو پیار. دعاؤں میں یاد رکھیے.

آپکا بھائی
محمد انس اعوان
حامل اکاؤنٹ ہذا، آستانہ عالیہ مستقلیہ گھریلویہ شیخوپورہ شریف

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔